نیب کا بحریہ ٹاون راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے راولپنڈی میں واقعہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاون کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ بحریہ ٹاون فیز 2 میں واقعہ دفتر پر چھاپے کے دوران پولیس نے بھی نیب کی معاونت کی۔ نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے چھاپہ مارا گیا۔چھاپے کے دوران عملے سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ نیب کی ٹیم نے ملک ریاض کے دفتر کی بھی تلاشی لی جس کے بعد بحریہ ٹاون راولپنڈی کا دفتر سیل کر دیا گیا۔