منشیات کی اسمگلنگ اور نارکو دہشتگردی میں افغان ۔ بھارت گٹھ جوڑ*حکومت پاکستان کی کوششوں کے باوجود منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے پاکستان میں غیر قانونی منشیات کی سالانہ تجارت 2 ارب ڈالر ہےتازہ ترین اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم سے متعلق ادارے UNODC کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں اندازاً منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد 7.6 ملین ہے

*منشیات کی اسمگلنگ اور نارکو دہشتگردی میں افغان ۔ بھارت گٹھ جوڑ*حکومت پاکستان کی کوششوں کے باوجود منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے پاکستان میں غیر قانونی منشیات کی سالانہ تجارت 2 ارب ڈالر ہےتازہ ترین اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم سے متعلق ادارے UNODC کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں اندازاً منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد 7.6 ملین ہے جن میں بڑی تعداد 25 سال سے کم عمر نوجوانوں کی ہےاقوام متحدہ کے منشیات مانیٹرنگ پلیٹ فارم کے مطابق اگست 2021 سے افغانستان سے افیون کی اسمگلنگ مسلسل جاری ہے جو دنیا بھر میں تمام افیون کا 80 فیصد سے زائد ہےاپریل 2022 میں افیون کی کاشت 32 فیصد بڑھ گئی اور افغان کسان کی آمدنی اس سے 1.4 بلین ڈالر کو جا پہنچیانٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ (INCB) کی 2023 رپورٹ کے مطابق؛”بھارت ایک بڑا افیون مارکیٹ کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں منشیات کی اسمگلنگ کے واقعات اور غیر قانونی افیون کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے”بھارت میں پوست کی کاشت زیادہ تر مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں مرکوز ہے جو مجموعی طور پر ملک کے کل زمین کے رقبے کا 80 فیصد سے زیادہ بنتا ہےاینٹی ڈرگز یونٹ نارکوٹکس اینڈ افیئرز آف بارڈر (NAB) کے ڈیٹا کے مطابق؛”2017 سے 2023 میں منی پور میں پوست کی پیداوار 15 ہزار سے زائد ایکڑ پہاڑی زمین تک بڑھی”بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان کے مطابق؛ افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پنجاب کے ذریعے یا سمندر کے ذریعے بھارت کے مغربی ساحل تک ہوتی ہےگجرات کے مندرہ اور کانڈلہ بندرگاہیں بھارت میں منشیات کی اسمگلنگ کے مشہور مراکز ہیںبھارت میں آن لائن منشیات کی اسمگلنگ اور سائبر مارکیٹس کے ذریعے منشیات کی دستیابی میں اضافہ ہو رہا ہےنارکو دہشتگردی دہشتگرد گروہوں کے لیے مستقل مالی وسائل فراہم کرتی ہےآئی این سی بی کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق؛”منشیات کی اسمگلنگ کی آمدنی دہشتگردی اور مسلح گروہوں کو فنڈ کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے”مئی 2024 میں پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عسکریت پسند گروہوں اور منشیات کے اسمگلروں کے درمیان روابط کا پتا لگایا2018 سے میں بھی پاکستان کے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے 340 غیر ملکیوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا جن میں 184 افغان شامل ہیںپاکستان کی 2019 کی اینٹی نارکوٹکس حکمت عملی منشیات کی اسمگلنگ اور نارکو دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی رہنمائی کرتی ہےپاکستان میں غیر قانونی منشیات کے استعمال اور نارکو دہشت گردی سے لڑنے کے لیے حکومت، LEAs، اور سول سوسائٹی تنظیمیں نارکو دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے سر گرم ہیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved