راولپنڈی، 15 مئی 2024:*میجر بابر نیازی شہید (عمر: 36 سال، رہائشی ضلع میانوالی) جو 14 مئی کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئےمیجر بابر کی نماز جنازہ ژوب کینٹ میں ادا کر دی گئینماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول افسران، عوام اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کیشہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گاپاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہےہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیںمادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی