تازہ تر ین

نارکوٹکس فورس رانا ثناءاللہ کخلاف تھوک کر چاٹنے کا عملی مظاہرہ بدھ کو کرے گی۔ موجودہ ڈائریکٹر جنرل ارمرڈ کورین حماد اس گند کو بدھ کو صاف کرے گے جو انکے پیشرو انفنترین مسٹر ملک نے سر زر کیا جو اجکل بڑے ادارے نسٹ کے کرتا دھرتا ھے۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر اور وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی وعوامی امور اور بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ کے خلاف 15کلو گرام ہیروئن برآمدگی کیس اورضمانت بعد ازگرفتاری خارج کروانے کے حوالہ سے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)کی جانب سے دائر اپیلیں واپس لینے کے کے دائر درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردیں۔سپریم کورٹ کے سینئر جج امین الدین خان درخواستوں پر بدھ کے روز اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے۔اگر جسٹس امین الدین خان نے درخواستیں واپس لینے کی اجازت دی توکیس ختم ہو جائے گا اوراگر اجازت نہ ملی تو پھر درخواستوں پر کھلی عدالت میں سماعت ہوگی۔اپیلیں اینٹی نارکوٹکس فورس نے اپنے ریجنل ڈائریکٹر/ فورس کمانڈر، ریجنل ڈائریکٹوریٹ ، اے این ایف پنجاب کے توسط سے رانا ثناء اللہ خان کے خلاف دائر کی ہیں۔ اے این ایف کی جانب سے انعام امین منہاس بطور وکیل پیش ہوں گے۔ ایک درخواست کیس واپس لینے جبکہ دوسری لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد کی جانب راناثناء اللہ کو دی گئی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کے حوالہ سے دائر کی گئی۔ رانا ثناء اللہ کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ایکٹ(سی این ایس اے)1997کی شق 9(c)/15/17اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 186،189،225اور353کے تحت بھاری مقدار میں منشیات برآمدگی کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے 24دسمبر 2019کو رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور رکرتے ہوئے انہیں 10،10لاکھ کے 2ضمانتی مچلکے جمع کروانے کاحکم دیا تھا۔رانا ثناء اللہ خان کو اے این ایف اہلکاروں نے یکم جولائی 2019کو اس وقت گرفتار کیاتھا جب وہ فیصل آباد سے پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور آرہے تھے۔اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو پنجاب کے علاقے سیکھیکی کے نزدیک اسلام آباد-لاہور موٹروے سے گرفتار کیا تھا۔مبینہ طور پر رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 15کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی تھی۔رانا ثناء اللہ کے خلاف درج مقدمہ میں لگائی گئی شقوں کے تحت زیادہ سے زیادہ سزائے موت ، عمر قید یا14سال قید اور 10لاکھ روپے تک جرمانہ شامل ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved