نیوزی لینڈ نے ٹم رابنسن کی نصف سنچری اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے اننگز کا مثبت انداز میں آغاز کیا اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 56 رنز بنائے لیکن اسی اسکور پر زمان خان نے 15 گیندوں پر 28 رنز بنانے والے تام بلنڈل کو چلتاکردیا۔دوسرے اینڈ سے ٹم رابنسن نے بہترین کھیل پیش کیا اور جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔