تازہ تر ین

وزارت داخلہ کا اپنی وزارت پر خودکش حملہ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میںدہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے جو تحریری جواب جمع کرایا گیا، اس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔26اگست کوبلوچستان کے مختلف علاقوں میںایک ہی دن میں دہشت گردی کےواقعات میں14سیکورٹی جوانوں سمیت54افراد کی شہادت کا جو زخم پوری قوم کوپہنچا، وہ تاحال تازہ ہے۔سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے14جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ اُسی روزشمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک بازار میں موٹر سائیکل میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے5افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ اب وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میںجو تفصیلات پیش کی ہیں ان کے بموجب ملک میں جنوری سے دسمبر2023ءکے دوران 1514 واقعات میں 930 افراد جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ میں5سال کے دوران چینی، جاپانی باشندوں پر حملوں کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ برس دہشت گردی کے558واقعات میں580افراد شہید اور393زخمی ہوئے۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے402اہلکار شہید اور1054زخمی ہوئے۔ بلوچستان میں2023ءکے دوران دہشت گردی کے626واقعات میں315افراد شہید اور477زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے148اہلکار شہید اور198زخمی ہوئے۔ اس میں شبہ نہیں کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہمارے سیکورٹی ادارے پوری طرح مستعد اور پوری قوم ان کی پشت پر ہے۔ مگر درپیش چیلنج کی نوعیت متقاضی ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں باہمی اختلافات نظرانداز کرکے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں۔ اس باب میں جتنی جلدعملی پہل کاری ہوگی اتنے موثر نتائج جلد آنے کی توقع کی جاسکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved