وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔مریم نواز نے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری کےلیے کل صوبائی کابینہ کا اجلاس بلالیا ہے، جس میں سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق سولر پینلز کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت ادا کرے گی، سولر پینلز 5 سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔اس بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔