وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرکچے کے خطرناک (ہائی ویلیو ٹارگٹ) ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے-

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرکچے کے خطرناک (ہائی ویلیو ٹارگٹ) ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے- وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خطر ناک ڈاکو کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے انعام مقرر کی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشت گرد کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے انعام مقرر کی گئی۔انہو ں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے برق رفتار ایکشن لیتے ہوئے رحیم یار خان کچے میں راکٹ حملے میں ملوث گینگ کو جالیا- پولیس ٹیم کی کاررؤائی سے سرغنہ بدنام زمانہ ڈاکوبشیر شر مارا گیا – ڈاکو بشیر شر کے پانچ ساتھی بری طرح زخمی ہوگئے، زخمی ڈاکوؤں میں ثناء اللہ شر، گدا علی، کملو شر، رمضان شر اور گدی شامل ہیں -پولیس کے جوابی آپریشن میں مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں -رحیم یار خان کچے میں گزشتہ رات سے پولیس ایکشن جاری ہے-آخری قاتل تک پیچھا کرنے کا عزم ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے بشیر شر کو جہنم واصل کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اورکہاکہ کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا عزم پورا کرینگے۔وزیراعلی نے کہاکہ پولیس شہدا کی قربانی نہیں بھول سکتے۔ اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ رحیم یار خان میں ڈاکوئوں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر سن کر دِلی رنج ہوا ، عوام کے تحفظ کا فرض نبھاتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، دکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے، زخمیوں کو صحتیاب فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین! دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاکہنا ہے کہ ڈاکووں کے حملے کا بدلہ ضرور لیں گے، پنجاب پولیس کچہ کے ڈاکوؤں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھے گی، کچہ ایریا اور سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں، ڈاکووں اور شر پسند عناصر کے حملوں کے چیلنجز کا سامنا کیا ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شیخ زید ہسپتال پہنچے اور گزشتہ رات ڈاکووں کے حملہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔سیکرٹری ہوم پنجاب نورالامین مینگل، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب نے ہسپتال میں زیر علاج زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved