تازہ تر ین

وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ کشمیرپر ہمارا دوٹوک قومی موقف ہے ، کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں کشمریوںکو قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،

وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ کشمیرپر ہمارا دوٹوک قومی موقف ہے ، کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں کشمریوںکو قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، مسئلہ کشمیر کو سپورٹ نہیں کرتے تو کم از کم اس کی نفی بھی نہ کی جائے ،کشمیرپر ہمارا موقف اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ ہوچکا ہے ۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا 75 سال سے کشمیر پر ایک ہی موقف ہے، جو اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں میں رجسٹرڈ ہوچکا ہے، اس کے برعکس کچھ اور زہرقاتل ہوگا، مسئلہ کشمیر کو سپورٹ نہیں کیا جاسکتا تو کم از کم اس کی نفی بھی نہ کی جائے، کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا آج بھی جدوجہد کا بھرپور اندازمیں سلسلہ جاری ہے یہ مسملہ حقیقت ہے انھوں نے کہا کہمسئلہ کشمیر کو سپورٹ نہیں کرتے تو اس کی نفی بھی نہ کریں،ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی جنگ آزادی میں ہزاروں لوگ شہید ہوچکے ہیں اور گزشتہ 10 ماہ کے دوران 40 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، اسی طرح مسئلہ کشمیر پر بھی جنگیں لڑی گئیں، مقبوضہ کشمیر میں رہائش پذیر لوگوں نے قربانیں دیں اور آج بھی ان کا استحصال ہورہا ہے۔ پارلیمنٹ آئین بناتا ہے اور دیگر ادارے اس کی تشریح کرتے ہیں، ایک روش تھی کہ حکومت کوگھر بھیج دیا جاتا تھا،اس کا تسلسل توڑا گیا اور یہ روایت ختم کردی گئی، اعتراضات آج بھی ہیں، لیکن جمہوریت جیسی بھی ہو، اس پر اعتراضات بھی ہوں، لیکن جمہوریت آمریت سے بہتر ہوتی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک دوسرے کے سیاسی، آئینی وقانونی موقف کا احترام ہونا چاہیے، اس کی وجہ سے اداروں پر حملہ نہیں ہونا چاہیے، پارلیمنٹ سپریم ہے، یہ آئین اور قانون کے مطابق اس کی ایوان کی جو قدر وقیمت اور طاقت ہے وہ کسی اور ادارے کو حاصل نہیں، یہ ادارہ آئین بناتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے اس سفرمیں خامیاں ہوسکتی ہیں، اس پر سوالیہ نشان نہ لگائیں، امریکا سمیت دیگر جمہوری ممالک میں بھی کچھ خامیاں ہوسکتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved