تازہ تر ین

وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی، صوبوں کی درخواست پر فوج کو بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری مراسلہ جاری کردیا گیا

وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی، صوبوں کی درخواست پر فوج کو بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری مراسلہ جاری کردیا گیا۔مراسلے کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ جاری کردیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کتنی تعدادمیں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے، فیصلہ صوبے کریں گے، فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت کی کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ فریقین کے باہمی مشورے سے فوجی دستے ضرورت کے مطابق تعینات ہوں گے۔اس سے قبل سندھ میں محرم الحرام کے دوران فوج اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ۔وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر سندھ میں فوج رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔فوج اور ایف سی سول انتظامیہ کے حکم پر فوری کسی بھی علاقے کا کنٹرول سنبھال سکتی ہیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 سیکشن 4 اور 5 کے تحت ملک بھر کی طرح سندھ میں فوج تعینات ہوگی۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کے سلسلے میں پولیس کی معاونت کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کی تھیں۔ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ فوج اور رینجرز کی 150 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔فوج کی 69 اور رینجرز کی 81 کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے مراسلہ جاری کیا گیاتھا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا تھا کہ یکم سے 12 محرم کے دوران خدمات طلب کی گئیں تھیں۔قبل ازیں پنجاب اور سندھ میں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پرپابندی عائد کر دی گئی تھی جبکہ دفعہ 144کا نفاذ بھی کر دیاگیا تھا اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved