تازہ تر ین

وفاقی حکومت نے ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی نے تجاویز پیش کیں۔ جس میں گریڈ ایک سے سولہ تک کی اسامیاں بتدریج ختم کرنے اور نئی بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی

وفاقی حکومت نے ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی نے تجاویز پیش کیں۔ جس میں گریڈ ایک سے سولہ تک کی اسامیاں بتدریج ختم کرنے اور نئی بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی ڈھانچے کا حجم اور اخراجات میں کمی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی حوصلہ افزائی کرنے والے ادارے اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی خود نگرانی کروں گا۔ انہوں نے سمیڈا کو وزیراعظم آفس کے تحت لانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی ہماری ترجیح ہے، حکومت کی ادارہ جاتی اصلاحات کا مقصد قومی خزانے پر بوجھ کو کم کرنا اور عوامی سروسز میں بہتری لانا ہے، ایسے ادارے جنہوں نے پبلک سروس کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی اور قومی خزانے پر بوجھ ہیں ان کو یا تو فوری ختم کیا جائے یا پھر ان کی فوری نجکاری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved