پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پیپلز پارٹی ارکان نے ایک دوسرے کو دھکے دیے، صدر مملکت کےخطاب کے دوران جمشید دستی ایوان میں باجا بجا رہے تھے، قادرپٹیل اور جمشید دستی کے درمیان گرما گرمی ہوئی۔

اجلاس میں صدارتی خطاب کے دوران اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا، اپوزیشن کے شور شرابے کےدوران صدر مملکت نے اپنا خطاب جاری رکھا۔
پی ٹی آئی ارکان نے بانی پی ٹی آئی کے پوسٹرز اٹھا کر احتجاج کیا،اسپیکر ڈائس کے سامنے بھی احتجاج کیا، پی ٹی آئی ارکان ایوان میں سیٹیاں اور باجے بجاتے رہے۔
احتجاج کے دوران مسلم لیگ ن کے ارکان نے وزیر اعظم کے ڈیسک کے سامنے حصار بنائے رکھا،پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر آصف زرداری نے خطاب کیا، وزیراعظم شہباز شریف، آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زردرای بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved