پاکستان بار کونسل نے سیشن عدالتوں کی منتقلی، پولیس تشدد کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا،پولیس یک طرفہ کارروائی نہ کارروائی نہ کرے، وکلاءکو ہائیکورٹ میں اندر آنے دیں، وکلا ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ نہیں کرینگے ،آپ چیف جسٹس کے کہنے پر وکلاءپر تشدد نہ کریں ،آپ اپنے سینئرز کو یہ بتا دیں، آپ اور ہم نے اکٹھے رہنا اور چلنا ہے۔ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر اے بھٹی کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ سول عدالتوں کی تقسیم اور وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف ہم کل ہڑتال کرینگے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹرکینن کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے۔اس حوالے سے لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس سرکاری املاک اور شہریوں کی حفاظت کیلئے الرٹ ہے، جلاوٴ گھراوٴ اور توڑ پھوڑ کی کال دی گئی تھی،پولیس نے ہائی کورٹ کے احاطہ کے اندر لاءاینڈ آرڈ کی صورتحال برقرار رکھی،وکیلوں کی طرف سے لاہور پولیس پر پتھراوٴں اور لاٹھی چارج کیا گیا، وکلاء کے پتھراﺅاور لاٹھی چارج سے ایس پی ماڈل ٹاوٴن،ایس ایچ او اور متعدد جوان زخمی ہوئے۔لاہورہائی کورٹ کے باہر پولیس اور وکلا کی آپس میں دھکم پیل تاحال جاری رہی اس دوران پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کیا گیاجبکہ واٹرکینن کا استعمال بھی کیا گیا۔مال روڈ جی پی او چوک احتجاج کے باعث ہائیکورٹ چوک، استنبول چوک سے جی پی او چوک ڈائیورشن لگا دی گئی ہے۔سول بار اور لاہور ہائی کورٹ بار کے اطراف اور احاطے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، لاہور ہائیکورٹ کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری نے لاہور ہائی کورٹ کی عمارت کا مرکزی دروازہ بندکردیا اور رکاوٹیں رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں۔