پاکستان تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کردیا۔پشاور میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا

پاکستان تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کردیا۔پشاور میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کی،اجلاس میں کابینہ اراکین ،پارٹی قیادت اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی قیادت اور اراکین نے فیصلہ کیا کہ4 اکتوبر کو ڈی چوک میں ہر صورت احتجاج کیا جائے گا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گزشتہ احتجاج میں منصوبہ بندی ناقص تھی اس لئے درمیانی راستے سے واپس ہونا پڑا جبکہ احتجاج کے دوران ورکرز اور رہنماؤں کے پاس معیاری ماسک اور حفاظتی آلات نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ اس بار مخصوص اور تربیت یافتہ دستہ قافلوں سے پہلے جائے گا اور مشینری قافلوں سے آگے ہوگی، پچھلی بار مشینری قافلوں کے پیچھے تھی، راستے بند ہوئے تو ڈی چوک پہنچنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں،اس بار تمام تیاریوں کے ساتھ جائیں گے۔آخر میں اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ 11بجے پشاور اور 12 بجے کے بعد صوابی سے قافلے جائیں گے، اس بار بھی تمام قافلوں کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا خود قیادت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved