تازہ تر ین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے صدر پی ٹی آئی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے صدر پی ٹی آئی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے، پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو میری رائے شامل تھی اور نہ ہی رضا مندی۔حماد اظہر نے کہا کہ اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ اور بانی پی ٹی آئی تک محدود رسائی اور یکطرفہ معلومات پہنچائی گئیں۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ چوہدری اصغر کے مخالفین ان کے صدر نامزد ہونے کے ہفتے بعد سے ہی کان بھرنا شروع ہوگئے تھے، پارٹی قیادت بھی مجھ سے متفق ہے کہ ایسے فیصلے صرف اور صرف خان صاحب تک محدود رسائی کا نتیجہ ہیں، کچھ ریجنز میں ہمارے رہنما بہت پریشان ہیں لیکن خان صاحب تک اطلاع نہیں۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ پہلے بھی استعفیٰ اسی وجہ سے دیا تھا کہ بانی تک رسائی کے بغیر معاملات کسی کیلئے بھی چلانا ممکن نہیں، ایسی صورت میں مفاد پرست رابطے کے فقدان کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑی تنظیمی ذمہ داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو، میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی اور ریاض کے مسافروں کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دبئی کےلیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے مسافر کے سامان سے دو کلوگرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ مسافر یہ منشیات مٹھائی کے ڈبے میں چھپا کر لے جا رہا تھا۔اسی طرح اسلام آباد سے ریاض کی پرواز پر جانے کےلیے پہنچے مسافر عثمان علی خان کے بیگ سے 680 گرام براؤن ہیروئن برآمد ہوئی جو اس نے اپنے بیگ کے نچلے حصے میں چھپا رکھی تھی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافروں اور ان سے برآمد منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے۔صدر ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں عوام کو مہنگائی خاص طور پر بجلی کے مہنگے بلوں میں ریلیف دینے پر غور کیا گیا۔ اپنے خطاب میں صدر ن لیگ نواز شریف نے کہا کہ مہنگے بجلی کے بل عوام کےلیے ناقابل برداشت ہیں، پی ٹی آئی کی لائی تباہی مہنگائی اور مہنگے بل لائی، عوام ہم سے ریلیف کی توقع کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ یہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے، مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا، معاشی استحکام واپس لانے کےلیے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکلات سے راستہ نکالا ہے، اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے کے خدوخال سے آگاہ کیا۔ قومی معاشی پلان کو حتمی شکل دینے کے بعد وزیراعظم پارٹی صدر کو بریف کریں گے۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام مسائل کے حل کےلیے ایک جامع معاشی ایجنڈا تیار کرلیا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر جن افسران نے نقدی اٹھائی ان کا بھی کورٹ مارشل کیا جائے۔وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ خواجہ آصف کو کسی بات کا نہیں پتا، انہیں جی ایچ کیو کے پاس جانے نہیں دیا جاتا، خواجہ آصف برائے نام وزیر دفاع ہیں انہیں کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے طے شدہ ملاقات تھی جو نہیں ہونے دی گئی، جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں، ہمیں کہا گیا کہ اگر سیاسی گفتگو ہوئی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔مبینہ غیر ملکی خاتون کو ہاتھ پاؤں باندھ کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی 6 کی گلی میں پھینکنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی کی زیرِ نگرانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق خاتون بیان دینے سے انکاری ہے، جس نے خود کو بیلجیئم کا شہری بتایا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بیلجیئم کے سفارت خانے نے خاتون کی شہریت کی تصدیق سے انکار کر دیا، خاتون کی ٹریول ہسٹری بھی تا حال معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سے بیان دینے کا پوچھو تو کہتی ہے کہ مجھے نیند آئی ہے، مجھے کچھ پتہ نہیں، خاتون کی زبان اردو اور پوٹھوہاری لگتی ہے۔اس صورتِ حال پر پولیس نے نادرا سے بائیو میٹرک کے ذریعے ڈیٹا چیک کروانے کا فیصلہ کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کے مطابق چند روز قبل بارش کے باعث خاتون گھر آئی تھی، خاتون بھیگی ہوئی تھی، جسے گھر کے کپڑے فراہم کیے تھے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار شخص نے بتایا ہے کہ خاتون کو تھانہ ویمن پولیس چھوڑ کر آیا تھا، پھر خاتون کو پولیس نے لا وارث ہونے کی بنا پر ایدھی ہوم چھوڑا۔پولیس ذرائع نے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کو کس نے باندھا؟ کس نے گلی میں پھینک دیا؟ یہ تا حال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved