پاکستان مسلم لیگ ن کے رویے کی وجہ سے نالاں اتحادی جماعت ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں، دونوں جماعتوں میں سیاسی تحفظات سے متعلق ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیوایم وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور کراچی کے مسائل پر بات چیت کی گئی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رویے کی وجہ سے نالاں اتحادی جماعت ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں، دونوں جماعتوں میں سیاسی تحفظات سے متعلق ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیوایم وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور کراچی کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ایم کیوایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور مصطفی کمال ودیگر شامل تھے ، جبکہ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے رویے سے نالاں ایم کیوایم کا پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مل کر عوام کی خدمت کرنے پر اتفاق ہوا ، ایم کیوایم وفد نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ، ایم کیوایم نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی سفارش بھی کی۔ایم کیوایم اب تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ عوامی اور سیاسی مسائل پر بات کرے گی۔ترجمان ایم کیوایم کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور ایم کیوایم وفد کی ملاقات میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا گیا، سندھ خصوصا کراچی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر صدر سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایم کیوایم نے صدر سے کراچی میں امن وامان کی بحالی کیلئے اثررسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی۔وفد نے ملاقات میں لوگوں کے قیمتی جانی مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا، ایم کیوایم نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved