تازہ تر ین

پاکستان کی اس خطہ میں اور عالمی سطح پر ایک مسلمہ حیثیت ہے‘ ہماری حکومتوں میں یہ کبھی صلاحیت نہیں دیکھی گئی کہ وہ اپنے ملک کو عالمی حیثیت کے مطابق دیکھ کر ملک میں ایسی سیاست رواج دیں کہ دشمن ہم پر انگلی نہ اٹھا سکے ہماری ہر حکومت نے اپنی ناک کے آگے نہیں دیکھا اور سیاسی حریفوں کے لیے زندگی تنگ کیے رکھی‘

پاکستان کی اس خطہ میں اور عالمی سطح پر ایک مسلمہ حیثیت ہے‘ ہماری حکومتوں میں یہ کبھی صلاحیت نہیں دیکھی گئی کہ وہ اپنے ملک کو عالمی حیثیت کے مطابق دیکھ کر ملک میں ایسی سیاست رواج دیں کہ دشمن ہم پر انگلی نہ اٹھا سکے ہماری ہر حکومت نے اپنی ناک کے آگے نہیں دیکھا اور سیاسی حریفوں کے لیے زندگی تنگ کیے رکھی‘ اس میں ہر حکومت شامل رہی ہے لیکن ہمیں یہ بات یاد رہنی چاہیے کہ ہم ایک ایٹمی قوت اور ذمہ دار ملک ہیں اور ہماری ہر حکومت کو ایسا طرز عمل اختیار کرنا چاہیے کہ عالمی دنیا ہمارے جمہوری رویے کی تعریف نہ کرے بلکہ تقلید کرے کیا کریں ہماری حکومتوں نے تہیہ کررکھا ہے کہ کچھ سیکھنا نہیں اس لیے کسی بھی اپوزیشن پارٹی کا جلسہ ہو‘ ہر حکومت نے راستے روکنے ہیں یہ راستے سیاسی کارکنوں کے نہیں‘ بلکہ مریضوں کے روکے جاتے ہیں جو ہسپتال نہیں پہنچ پاتے‘ یہ شہریوں کے راستے روکے جاتے ہیں جو اپنے عزیز کی خوشی اور غمی میں شریک نہیں ہوپاتے یہ راستے طلبہ کے روکے جاتے ہیں جو تعلیمی اداروں تک نہیں پہنچ پاتے جب حکومت یہ فیصلہ کرتی ہے کہ کوئی تنکا بھی شہر میں داخل نہ ہو تو پھر پولیس حرکت میں آئی ہے وہ ہر شہری کے ساتھ بد تمیزی کرتی ہے‘ انہیں لاٹھی چارج کا نشانہ بناتی ہے‘ انہیں گالیاں دیتی ہے ایک جاہل پولیس مین ایک ڈاکٹر کو گالی دے گا تو اس معاشرے کو جمہوری نہیں قصائیوں کا معاشرہ کہا جائے گا جس ملک میں قصائیوں کی صفت والے حکمران کسی خاص قوت کی مدد سے اقتادر تک پہنتے ہیں اس ملک میں شہری بھی بیرون ملک بھاگتا ہے اور سرمایہ بھی مگر یہ سوچتا کون ہے؟

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved