پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے وفد کے ہمراہ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبہ خیبرپختونخواہ بالخصوص قبائلی اضلاع میں بدامنی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔صوبہ میں امن وامان نام کی کوئی چیز نہیں ۔