تازہ تر ین

پیپلز پارٹی کی بجٹ میں مشروط امد۔ بجٹ وڑ گیا سپیکر کو بازیاب کرا و کچے کے ڈاکوؤں سے ملک آزاد کرواو۔بجٹ کی خبروں کے لئے صرف باتیں نھی بادبان نیوز کو فالو کرے

٭ موجودہ حکومت کے پہلے بجٹ اجلاس میں نوازشریف ، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان ، اختر مینگل سمیت اہم رہنمائوں نے شرکت نہیں ۔ اجلاس کے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تو اجلاس کے آغاز سے اختتام تک سنی اتحاد کونسل مسلسل احتجاج کرتی رہی اورایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر وزیراعظم اوروزیرخزانہ کی طرف پھینکتی رہی۔ ایوان میں سیٹیاں اور باجوں کی آواز آتی رہی ۔٭ اپوزیشن کے شور پرشیزہ فاطمہ نے وزیراعظم کو ہیڈ فون پہنایا۔ اس موقع پر شہبازشریف اپنے ارکان کو اپوزیشن سے نہ الجھنے کی ہدایت دیتے رہے۔٭ اپوزیشن کے سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کے دوران جمشید دستی ،ثنا ء اللہ مستی خیل اور نثار جٹ جذباتی انداز میں نعرے لگاتے رہے، گوشہباز گو، گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے، تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804 ، آئی ایم ایف کابجٹ نامنظور نامنظور کے نعرے ایوان میں بلند ہوتے رہے ۔٭ وزیرخزانہ نے اپوزیشن نے شور و احتجاج کے باوجود بغیر ہیڈ فون اپنی تقریر جاری رکھی اور اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم سمیت ساتھی ارکان سے شاباش وصول کرتے رہے ۔٭ اپوزیشن رکن شاندانہ گلزار نے فلسطینی جھنڈے اورفلسطینی رومال نما چادر پہن رکھی تھی ۔٭ اپوزیشن نے شرم کرو حیا کرو ،عمران کو رہاکرو، ہم لیکررہیں گے آزادی ، گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو ٭اپوزیشن رکن زرتاج گل اپنے ساتھی اراکن کے احتجاج کی فوٹیج بناتی رہیں۔٭ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم کی ایوان آمد سے قبل بجٹ دستاویزات اپنے ڈائس پر کھڑے ہوکر ترتیب دیتے رہے ۔٭وزیرخزانہ کے لئے ان کی میز پر گلاس اور پانی کی بوتل ان ی تقریر سے پہلے ہی رکھ دی گئی ۔٭ موجودہ وزیرخزانہ کا بطور غیرسیاسی وزیرخزانہ پہلا کسی پارلیمان کے فورم پر خطاب تھا ۔٭وزیراعظم کی کرسی دوسری قطار سے دوبارہ واپس لائی گئی ان کی کمر کے پیچھے فوم کی گدی لگی ہوئی تھی ۔٭سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور مراد سعید کی تصاویر کے پوسٹر لگائے رکھے ۔٭ بجٹ تقریر کے ختم ہوتے ہی وزیراعظم اور نائب وزیراعظم تیزی سے ایوان سے نکل گئے جبکہ اپوزیشن نعرے لگاتی رہی۔٭اجلاس کے آغاز سے اختتام تک پارلیمنٹ کے سارجنٹس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایوان کے اندر ہائی الرٹ رہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Baadban Tv. All Rights Reserved