: پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور پی ڈبلیوڈی کی بندش کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز اور پی ڈبلیوڈی کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔انھوں نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش اورپی ڈبلیوڈی سےمتعلق خبروں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹورز کی بندش سے25 ہزار ملازمین بے روزگار ہوں گے۔راجہ پرویز اشرف نے بھی کہا کہ 25ہزار ملازمین کا روزگار چھینا جا رہا ہے ، ملک پہلے ہی بے روزگاری کا شکار ہے۔صنعت و پیداوار کے وزیررانا تنویر نے جواب میں یوٹیلیٹی اسٹور کی بندش کی خبروں کو مسترد کردیا اور کہا اصلاحات لانا چاہتے ہیں.حکومت تمام ملازمین کو نوکریوں کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے والی کوئی بات نہیں ہے، وضاحت سےبتاچکاہوں یوٹیلٹی اسٹورزکوری اسٹرکچرنگ کی بات کی ہے. یوٹیلٹی اسٹورزکوبندکرنےسےکہیں کوئی بات نہیں ہوئی .یوٹیلٹی اسٹورزکےملازمین سےمتعلق کام ہورہاہے، یوٹیلٹی اسٹورزکی ری اسٹرکچرنگ کیلئےتمام اسٹیک ہولڈرزکیساتھ چلیں گے۔رانا تنویرحسین کا کہنا تھا کہ سول سروس ایکٹ میں ترمیم کی جارہی ہے. پی ڈبلیو ڈی کے صرف 7ہزار ملازمین ہیں. پاک ڈبلیو ڈی کے ملازمین کا تحفظ کیا جائے گا. چھوٹے ملازمین کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کیاجائے گا اور 10سال سے زائد مدت کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا۔