تازہ تر ین

چیف جسٹس اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان سخت ترین جملوں کا تبادلہ۔عدالتی فیصلوں پر اعتماد کرے یا ائین پر۔کوئی طاقتور شخص ریٹائر ہو کر کینڈا نہیں جا سکتا۔ کینڈا کی پارلیمنٹ نے قراردار پاس کر دی

چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ آئین بنانے والوں نے الیکشن کمیشن کو ادارہ بنایا اور وہ چاہیں تو ختم بھی کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ میں پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سلمان اکرم راجا اور چیف جسٹس کے درمیان مکالمہ ہوا۔سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو عملدرآمد کرنا چاہیے تھا، لاہورہائیکورٹ کے حکم پر کوئی فیصلہ دیے بغیر سپریم کورٹ معاملہ ختم نہیں کرسکتی۔ سلمان اکرم راجا کے دلائل پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہم عدالتی فیصلوں پر انحصار کریں یا آئین پر؟ عدالت آئین کی پابند ہے، مجھے سروکار نہیں کسی جج نے کیا فیصلہ دیا۔ چیف جسٹس نے سلمان اکرم سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنی مرضی کے ججز ٹربیونلز کے لیے چاہتے ہیں؟ جب لاہورہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں مشاورت ہوچکی تو مزید کیا کرنا چاہیے؟ آپ چاہتےہیں ٹربیونلز کا معاملہ ختم ہی نا ہو۔ اس پرسلمان اکرم نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم یا برقرار رکھے بغیر یہ کیس ختم نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ کون سا جج کون سا ٹربیونل کیس سنےگا، عدالتی فیصلوں کے بجائے صرف آئین پر عملدرآمد ہو تو ملک میں مسائل پیدا ہونگے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئین بنانے والوں کی دانائی ہوتی ہے، آئین بہت پیچیدہ کتاب ہےجو صرف ایک داناشخص ہی سمجھ سکتا ہے، آئین بنانے والوں نے الیکشن کمیشن کو ادارہ بنایا، وہ چاہیں تو ختم بھی کرسکتے ہیں، فی الحال الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، اگر ہائیکورٹ اگر الیکٹورل کام شروع کردے تو کیا ہوگا؟ بعد ازاں عدالت نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔ ——— آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ کیا. آرمی چیف کو سیکیورٹی صورت حال سمیت انسداد دہشت گر کے خلاف آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو علاقے میں ترقیاتی اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی آپریشنل تیاریوں سمیت بلند حوصلے کی تعریف کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دشمنوں کے تمام عزائم کو ناکام بنادے گی. خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔آرمی چیف نے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دشمن قوتوں سمیت ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان پاک فوک نے کہا کہ آرمی چیف نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں عوام کے کردار کی بھی تعریف کی جب کہ کے پی کی عوام کی خوشحالی اورترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کےعزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عمائدین کی غیرمتزلزل حمایت پرشکریہ ادا کیا. یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ آرمی چیف کے وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔——چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ آئینی عدالت ضروری اور مجبوری ہے اس لیے آئینی عدالت بنا کر رہیں گے۔ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین سازی اور قانون سازی عدلیہ کے ذریعے نہیں ہوسکتی، 19 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ کی دھمکی کی وجہ سے لانا پڑی مگر اب کچھ بھی ہو میثاق جمہوریت کے مطابق عدالتی اصلاحات لا کر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں ججوں کے تقرر کا وہ طریقہ بدلنا پڑا جو پوری دنیا میں رائج ہے، امریکا میں پوری پارلیمان ججوں کے تقرر کا فیصلہ کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا میں آج تک مارشل لاء نہیں لگا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت ضروری ہے اورمجبوری بھی، اس لیے آئینی عدالت بنا کر رہیں گے تاکہ کسی دوسرے وزیر اعظم کو تختہ دار پر نا چڑھایا جا سکے اور لوگوں کو انصاف مل سکے۔ چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ ایک انصاف دینے والے ادارے نے عدالتی قتل کیا، ضیاء الحق کا دور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دیکھا ہر سیاسی کارکن پر تشدد ہوا، شہید بے نظیر کو پتا تھا ہمارا نظام ٹوٹا ہوا تھا، اس وقت افتخار چوہدری انقلابی نہیں پی سی او جج تھا، کوئی ڈیم والا جج نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فیصلہ کیا تھا کہ آئینی عدالت بنے گی لوگوں کو انصاف ملے گا، اس وقت عدالتیں پکوڑوں اور ٹماٹر کی قیمت طے کررہی تھیں۔—– قطر امیری بحریہ کے جہاز الخور کی کراچی آمد پر پُرتپاک استقبال کیا گیا. جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ قطر امیری بحریہ کے جہاز الخور پہنچ گیا. کراچی آمد پر قطری بحریہ کے جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قطری بحریہ کے جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد ایک تاریخی سنگ میل ہے.پاک قطر بحری جہازوں کے درمیان مشق اسد البحر کا انعقاد کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ قطری بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے مزار قائد پر حاضری دی اوربابائےقوم کوخراج عقیدت پیش کیا.آئی ایس پی آرقطری بحریہ کے کمانڈنگ آفیسر نےوائس ایڈمرل فیصل عباسی سے ملاقات کی. ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور و تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قطرامیری بحریہ کےجہازکےدورےسےتعلقات کو فروغ ملے گا۔——-سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور کو پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کے لیے خط لکھا ہے۔ذرائع مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا ہے۔سعودی وزارت حج کے مطابق پاکستانی بھکاریوں کو نہ روکا گیا تو عمرہ زائرین اور حجاج کرام پر اثر پڑ سکتا ہے. پاکستانی بھکاری سعو دی عرب میں عمرے کے ویزے پر آتے ہیں۔وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمرہ کروانے والے ٹریولز کو قانونی دائرے میں لایا جائے گا۔وزارت مذہبی امور نے پاکستانی بھکاریوں کو سعودی عر ب جانے سے روکنے کے لیے حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔—- مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس ہوا .جس میں قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام آج بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں جب کہ ممبر کے پی کی عدم حاضری کے باعث مشاورتی عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشم کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا. چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ممبران، حکام اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved