ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ 9مئی سےمتعلق فوج کامؤقف واضح ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا بیانیہ بنانیوالے زمینی حقائق سےباخبر ہیں اور جان بوجھ کر ایساکرتےہیں ، بیانیہ بنانیوالے فوج اور عوام میں دراڑ ڈالناچاہتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ اگرآپ ان ساری چیزوں کااحاطہ کریں تواندازہ ہوگاجوبیانیہ بنایا جاتا ہےوہ غلط ہے، بیانیےکی دو وجوہات ہیں یاتووہ زمینی حقائق سےلاعلم یاپھرانہیں پتاہےپھربھی بیانیہ بناناہے. ان کا مقصد فوج اورعوام کےدلوں میں غلط فہمی پیدا کرناہے. یہ چاہتے ہیں ایشوزکواتنامتنازع بنادیں تاکہ اصل ایشوز سے توجہ ہٹائی جاسکے. ہمیں چاہئےمسئلےکوسمجھیں اوراس کا بھرپور تدارک کریں۔انھوں نے بتایا کہ باڑلگنےسےغیرقانونی نقل وحرکت ختم نہیں ہوئی، خارجیوں کوہم کئی باربارڈرپرانگیج کرتےہیں، جوبھی باڑکراس کرتے پکڑا جائے اسے قانون کےمطابق سزادی جائے۔سانحہ نو مئی سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 9مئی سےمتعلق فوج کامؤقف واضح ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، 7مئی کی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں جو مؤقف تھا وہی ہے ، 7مئی کی پریس کانفرنس میں جومؤقف بیان کیا نہ اس میں تبدیلی آئی ہے نہ آئےگی۔انھوں نے واضح کیا کہ کوئی فیک نیوز اورجھوٹا پروپیگنڈا کرتاہے تو افواج پاکستان ضرور قانونی کارروائی کرےگی. بےضمیر ڈیجیٹل دہشتگرد چند پیسوں کیلئے عوام اور ملک کیخلاف باتیں کرتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام کےذہن میں کنفیوژن ڈالی جاتی ہے، قانون اس پراپنارستہ ویسےنہیں بنارہاجیسےبناناچاہئے. اس مسئلے پرافواج پاکستان اپنامؤقف رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی شخص ملک یاباہرسےفوج کیخلاف پروپیگنڈاکرےتوفوج قانونی کارروائی کرے گی، جو ڈیجیٹل دہشت گردباہربیٹھ کرباتیں کرتےہیں وہ بدقسمت ہیں،. یہ بدقسمت ریاست،اداروں،عوام کیخلاف پروپیگنڈاکرتےہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک سے جو مہم چلائی جارہی ہیں ہمیں معلوم ہے کون اور کیوں چلارہاہے . جنوری 2024سےلیکر آج تک غیرملکی پرنٹ میڈیا میں 127مضامین لکھےگئے جن کا مقصد پاکستان میں مایوسی ،انتشارپھیلانا ہے، سیاسی لابنگ فرمز ہائرکی جاتی ہے .سرکاری دوروں پر احتجاج کیلئے پیسہ لگایاجاتاہے، آپکے خیال میں کیا بیرون ملک احتجاج ایسے ہی کئےجاتے ہیں یہ مایوسی پھیلانے کیلئےہوتاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لابنگ،ملاقاتیں کی جاتی ہیں سرکاری دوروں پراحتجاج کرائےجاتےہیں، لابنگ فرمزہائیرکی جاتی ہیں ان پر بھی پیسہ لگایا جاتا ہے. یہ لابنگ فرمز معصوم فلسطینی کی آواز بلند کرنے کیلئےلگاتےتوبہترہوتا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پیسہ لگایاجارہاہے کہ پاکستان کی معیشت کی مدد نہ کی جائے، جوعناصر غزہ میں جینوسائیڈ پر خاموش ہیں وہ پاکستان میں انسانی حقوق پر بات کرتے ہیں` لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ قانون ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف مؤثر کام نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ جو ڈیجیٹل دہشتگرد باہر بیٹھ کر بات کر رہے ہیں وہ بےضمیر لوگ ہیں، جو پیسوں کےلیے ملک کے عوام اور اداروں کیخلاف بات کرتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور اس کی نام نہاد قیادت دہشتگرد تنظیموں کی پراکسی ہے، یہ بیرونی فنڈنگ اور بیانیے پر جتھے کو جمع کر کے انتشار پھیلاتے ہیں۔ ان کے بیرونی سرپرست انسانی حقوق کے نام پر ان کی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ راجیے مچی کی یہ پراکسی بےنقاب ہوچکی ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایک مافیا نہیں چاہتا ملک اور عوام ترقی کریں، اس مافیا کی کوشش ہے کہ عوام ترقی نہ کرسکیں اور وہ عوام کا استحصال کرے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے لوگوں کا انحصار ایران سے تجارت پر ہے، اگر ایرانی سرحد بالکل بند کردیں گے تو مافیا کو فوج کے خلاف بات کرنے کا موقع ملے گا۔ کوشش ہے ایران سے پیٹرول کی اسمگلنگ جتنا ممکن ہو کم کی جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کےلیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کمشیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، افواج پاکستان حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس میں افواج کے زیر انتظام معاشرتی فلاح و بہبود کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، گزشتہ 15 دنوں میں آپریشنز کے دوران 24 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے دو دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگائی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کے نام سے نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کی توجہ پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں پر ہے، جہاں بہت سے منصوبوں پر مقامی اور غیر ملکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے طالب علم ملک کا مستقبل ہیں، بلوچستان کے طالب علموں کےلیے جامع اسکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے، جس میں تعلیم کے ساتھ دیگر اخراجات بھی برداشت کیے جا رہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اب تک 23622 چھوٹے بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، 15 دنوں میں 24 دہشت گرد واصل جہنم کیے گئے، روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہو رہے ہیں۔——۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کو جلد آزادی ملے گی، بہت جلد وہ دن آئے گا جب ہندوستان اور اسرائیل کو جواب دینا پڑے گا۔یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت آج 5 اگست 2019 کے ہندوستانی اقدام کی مذمت کرتی ہے، اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل کی قراردادیں پکار پکار کر کشمیریوں کی یاد دلاتی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی بھارت کے غاصبانہ فیصلوں کو مسترد کر چکی ہیں، یہ واضح اور دو ٹوک پیغام دنیا کو ملنا چاہئے. بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے حکمران کشمیریوں کا حق نہیں چھین سکتے، انشاءاللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اللہ کے فضل سے نیوکلیئر طاقت ہے، بہتر ہے بیٹھ کر تنازعات کو حل کریں، ہندوستان کو ہوش کے ناخن لینا پڑیں گے. بھارت کبھی پاکستان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتا، ہم ایسی آنکھ کو نوچ لیں گے جو پاکستان کی جانب اٹھے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مل بیٹھ کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا، فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو بھی ان کا حق ملنا چاہئے، اُمید ہے یہ پیغام بھارت اور اسرائیل کو پہنچے گا، کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا حق بلا تاخیر دیا جائے۔سندھ میں کئی ماہ سے بند 4 گیس فیلڈز کھل گئیں، جس کے بعد 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بحال ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق گیس فیلڈز کم گیس کھپت کے سبب کئی ماہ بند رہیں، کم کھپت کے ساتھ ایل این جی آمد سے پائپ لائنوں میں گیس حجم بڑھ رہا تھا۔کم گیس کھپت کے سبب ایل این جی کی اسپاٹ امپورٹ بند ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف طویل مدتی کنٹریکٹ کے تحت ایل این جی امپورٹ کی جا رہی ہے۔—-سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کا جھکاؤ بھارت کی طرف ضرورت سے زیادہ تھا، بھارت کو بھی اس متعلق فکر ہوگی۔بنگلادیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت اگر شیخ حسینہ کو پناہ دیتا ہے تو اس کے بھی اثرات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد بھارت کے علاوہ کہاں جائیں گی، بنگلادیش کے ساتھ ہماری نیک خواہشات ہیں۔سابق سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد نے پاکستان اور دیگر ممالک سے رابطے بند کیے تھے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ حسینہ واجد نے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی بہت کوشش کی۔واضح رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔—سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے پر کہنا ہے کہ عوام کی طاقت نے ایک حکومت کو بنگلا دیش سے برطرف کر دیا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ بنگلادیش میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا اور جب عوام سڑک پر آجائیں تو ان کے سامنے کوئی طاقت کھڑی نہیں ہوسکتی۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت نے ایک حکومت کو بنگلادیش سے برطرف کردیا۔سابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد کے دور میں بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا۔اُنہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں کرپشن کا بہت بڑا مسئلہ سامنے آیا۔واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کےخلاف ایک ماہ سے جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد300 ہو گئی۔ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذہے، ریلوے سروسز غیر معینہ مدت کیلئے معطل اور گارمنٹ فیکٹریاں بھی بند ہیں۔حالیہ احتجاج کے دوران دوسری بار حکومت نے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروسز بند کر دیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز بھی معطل ہیں۔–الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر اپنے اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے ویب سائٹ پر ڈال دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 فیصلے ان افراد کے لیے اپ لوڈ کیے جو مخصوص نشستوں پر تجزیے میں اپنی رائے دے رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے دسمبر 2023 میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ اور پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان پر سپریم کورٹ کا 13جنوری کا فیصلہ بھی اپ لوڈ کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشست پر کمیشن کا فیصلہ بھی اپ لوڈ کر دیا ہے۔