تازہ تر ین

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کی منظوری دیدی ہے۔ای سی سی کا اجلاس جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کی منظوری دیدی ہے۔ای سی سی کا اجلاس جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر بجلی سردار اویس لغاری، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، ایم ڈی پاسکو، چیئرمین ٹی سی پی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز پر ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمدکرنے کی منظوری دیدی۔اس فیصلے کا بنیادی مقصد ملک میں یوریا کی مناسب مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانا اور کھادوں کی قیمت میں استحکام لانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved