ایوان بالا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے رؤف حسن پر حملے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روف حسن پر حملہ کرکے انھیں زخمی کیا گیا ہے، یہ واقع سنجیدہ معاملہ ہے بات یہاں تک آگئی ہے کہ سب سے بڑی جماعت کے ترجمان پر حملہ کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے ارکان نے ایوان میں کے شیم شیم کے نعرے، پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم واک اوٹ کریں گے، رؤف حسن پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کے ارکان نے سینیٹ سے واک آوٹ کردیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ واقعے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی، رؤف حسن پر حملے کے معاملے پر وزیر داخلہ سے رابطہ کروں گا۔سینیٹر فیصل واڈا نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آئین وقانون کی بالادستی پر ایک ہیں، رؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔