ریاست لکھنؤ کے ایک نواب کو کسی نے کھوتا کہہ دیا !!!نواب صاحب کو بہت ناگوار گزرا، انہوں نے اس پہ مقدمہ کر دیا ۔۔۔جج نے کھوتا کہنے والے سے پوچھا تو اس نے اعتراف کرتے ہوئے اپنی غلطی مان لی اور اپنے کہے پر شرمندہ ہو کر نواب سے معافی مانگی ۔۔۔ جج نے نواب صاحب سے کہا:” نواب صاحب … یہ معافی مانگ رہا ہے. آپ کا اب کیا کہنا ہے؟” نواب صاحب معافی دینے کے لیے تیار تو ہو گئے لیکن شرط رکھی کہ اب کسی کو بھی کھوتا نہیں بولے گا۔جج نے مجرم کو بری کر دیا۔ واپس جانے سے پہلے اس آدمی نے جج سے پوچھا: ” یور آنر…. میں نواب صاحب کو کبھی کھوتا نہیں کہوں گا لیکن ایک بات بتائیے کہاب میں کسی کھوتے کو تو نواب صاحب بول سکتا ہوں نا؟جج نے کہا:” کسی کھوتے کو آپ کچھ بھی بولئیے، کورٹ کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے” وہ آدمی نواب صاحب کی طرف مُڑا اور بولا:” اچھا تو نواب صاحب … اب مَیں چلتا ہوں”