تازہ تر ین

2024 کے اولمپک گیمز کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج سے فرانس کے شہر پیرس میں شروع ہورہی ہے، اس میگا ایونٹ میں 206 ممالک سے 10 ہزار 500 ایتھلیٹس حصہ لیں گے

2024 کے اولمپک گیمز کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج سے فرانس کے شہر پیرس میں شروع ہورہی ہے، اس میگا ایونٹ میں 206 ممالک سے 10 ہزار 500 ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔یہ تمام ایتھلیٹس 32 کھیلوں میں 329 طلائی تمغوں کے لیے میدان میں اتریں گے ، 100 سال مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ 2024 کی افتتاحی تقریب ایک غیر معمولی، تفریحی اور انوکھا جشن ہونے والی ہے۔یہاں ہم پیرس اولمپکس کے حوالے سے کچھ دلچسپ اور منفرد معلومات آپ کے ساتھ شئیر کررہے ہیں ۔اولمپکس کی افتتاحی تقریب جمعہ 26 جولائی کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 30 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے) ہے۔100 سال بعد پہلی بار میزبانی2024 اولمپکس 1924 کے بعد پہلی بار پیرس میں کھیلے جائیں گے، یوں تقریبا ایک صدی بعد پیرس ان اولمپکس کی میزبانی کررہاہے ، اس سے قبل 1900 اور 1924 میں اس نے اولمپکس کی میزبانی کی تھی۔پیرس تین بار اولمپکس کی میزبانی کرنے والا دوسرا شہر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کرنے جارہا ہے اس سے قبل لندن نے 1908، 1948 اور 2012 میں میزبانی کی تھی۔افتتاحی تقریب کسی سٹیڈیم میں نہیںپیرس میں اس بار پیرس اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب کسی سٹیڈیم میں نہیں بلکہ فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشہور دریائے سین کے ساتھ چھ کلومیٹر طویل راستے پر منعقد ہو گی، یہ فاصلہ آسٹرلٹز پل سے شروع ہو کر ایفل ٹاور کے زیرِ سایہ ٹروکیڈیرو میں باغات، فواروں اور محلات کے درمیان ختم ہوگا۔اولمپکس میں شامل کھیلوں کی بات کی جائے تو تقریبا 32 کھیل اس ایونٹ میں شامل ہیں اور ایونٹ کے متعدد کھیل فرانس کے دیگر 16 شہروں میں بھی ہوں گے۔سرفنگاس ایونٹ میں سرفنگ کا مقابلہ سب سے منفرد اور حیرت انگیز ہوگا، جو بحرالکاہل کے ایک فرانسیسی علاقے تاہیٹی پر منعقد ہوگا ، پیرس سے 15 ہزار کلومیٹر دور واقع سمندر کی لہروں پر سرفنگ کا مقابلہ انتہائی دلچسپ ہوگا۔بریکنگ ، ایک نیا اولمپک کھیلبریکنگ ، پیرس گیمز میں ایک نیا اولمپک کھیل متعارف کروایا جائے گا جسے بریکنگ ڈانس کہتے ہیں، اس مقابلے میں دو ایونٹس ہوں گے، ایک مردوں کا اور ایک خواتین کا ، یہ مقابلہ 2018 کے بعد پہلی بار 9 اور 10 اگست کو پیرس میں منعقد ہوگا۔اس کے علاوہ سپورٹس کلائمبنگ، سکیٹ بورڈنگ اور سرفنگ بھی نئے کھیلوں میں شامل ہیں۔دریائے سین میں تیراکیاولمپکس گیمز کے دوران کھلے پانی میں تیراکی کے کئی مقابلوں کی دریائے سین کئی دہائیوں بعد پہلی بار میزبانی کرے گا، جن میں اولمپک گیمز میں میراتھن تیراکی اور اولمپک اور پیرا اولمپک ٹرائیتھلون کی تیراکی شامل ہیں۔دریائے سین کو 1900 میں پہلی بار پیرس گیمز کے دوران کچھ ایونٹس کے لیے استعمال کیا گیا تھا، 1923 سے لے کر ابھی تک دریائے سین کے پانی کے معیار کے مسائل کی وجہ سے یہاں تیراکی پر پابندی لگائی گئی تھی اور کئی دہائیوں تک یہ دریا مچھلیوں کے لیے بھی زہریلا پانی بن گیا تھا۔تاہم پیرس کے منتظمین نے یقین دلایا ہے کہ اولمپکس کے دوران پانی تیرنے کے لیے صاف ہو گا۔پہلی بار خواتین اور مردوں کی تعداد برابراس ایونٹ کی ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ پہلا اولمپکس ہوگا جس میں مرد اور خواتین ایتھلیٹس کی تعداد برابر ہوگی، 10 ہزار 500 کھلاڑیوں میں سے 5 ہزار 250 مرد اور 5 ہزار 250 ہی خواتین شامل ہیں ۔کھلاڑیوں کے کمروں میں ’اے سی‘ نہیں ہوگاپیرس 2024 میں ایتھلیٹس کے کمروں میں ایئرکنڈیشن (اے سی) نہیں رکھا گیا ہے ، کیونکہ اس بار اولمپک گیمز کو ماحول دوست بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ائر کنڈیشنگ استعمال کرنے کے بجائے جن عمارتوں میں کھلاڑی قیام کریں گے وہ عمارت یا کمرے جدید طریقوں سے ڈیزائن کیے گئے تاکہ وہ قدرتی طور پر ٹھنڈی رہیں ، یعنی عمارتوں کو براہ راست سورج کی روشنی سے بچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو انہیں ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتا ہے۔پیرس میٹرو میں اے آئی ٹرانسلیشن کی ڈیوائسزایونٹ کے انتظامات کو بہترین بنانے کیلئے پیرس کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی انتظامیہ نے اپنے 3 ہزار سے زائد عملے کے ارکان کو اے آئی ٹرانسلیشن کی ڈیوائسز دی ہیں تاکہ ہزاروں سیاحوں کو اولمپک کے دوران راستہ تلاش کرنے میں مدد مل سکے، یہ اے آئی ڈیوائس فرانسیسی سمیت 16 مختلف زبانوں کا ترجمہ کر سکتا ہے۔اس سے قبل اولمپک مشعل نے 16 اپریل 2024 کو اولمپیا، یونان سے آغاز کیا جہاں کبھی قدیم اولمپکس منعقد ہوتے تھے، مشعل نے ایتھنز سے بحیرہ روم کا راستہ اختیار کیا ، فرانس کے 400 قصبوں اور درجنوں سیاحتی مقامات سے گزرتے ہوئے کیریبین، بحر ہند اور بحرالکاہل میں مین لینڈ اور سمندر پار فرانسیسی علاقوں میں 12ہزار کلومیٹر (7،500 میل) کا سفر طے کرتی ہوئی ایفل ٹاور تک پہنچ چکی ہے ۔اولمپک ریلے پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں مرکزی مشعل روشن کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved