افغانستان کے شمالی صوبہ سمنگان میں گاڑی الٹنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ شنہوا نے جمعرات کو صوبائی ٹریفک عہدیدار قاری محمد نذیر سعد کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ صوبہ سمنگان کو صوبہ بلخ سے ملانے والی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس سے4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔