Breaking News

‘Na Eid Na Shabraat’ President’s epithet, combined meeting with all Services Chief , before this on Eid-ul-Azha & Eid-ul-Fitr all Serices Chief, PM and President meet eachother. Pak Sevices Chief means just Army Chief: According to press release from PM house. Click on the link to see full news on Baadban tV

وزیراعظم سے عسکری قیادت کی مالقات
پاکستان اپنے دفاع کا حق آئندہ بھی استعمال کرے گا، وزیراعظم
قوم کو اپنی مسلح افواج پر پورا بھروسہ ہے ، کسی نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا
وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی ملاقات ،ملک کی سیکیورٹی صورتحا ل پر گفتگو
عمران خان کی پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فوج خاص طور پر پاکستان فضائیہ کی کارکردگی کی تعریف


اسلام آباد(بادبان رپورٹ)وزیراعظم عمران خان سے مسلح افواج کے سربراہان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں افواج کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران نے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے، پاکستان اپنے دفاع کا حق آئندہ بھی استعمال کرے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مسلح افواج کے سربراہان نے ملاقات کی اور انھیں پیشہ وارانہ تیاریوں پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مجاہد انور خان اور نیول چیف ظفر محمود عباسی شریک ہوئے۔ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال اور مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مسلح افواج کے سربراہان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔ پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے لیکن اگر کسی نے بھی جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر بات کی گئی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف مجاہد انور خان اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر بات کی گئی۔ملاقات میں سروسز چیفس نے وزیراعظم کو ملک کی زمینی، فضائی اور بحری بارڈر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور پاک فوج کی صلاحیت اور تیاریوں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فوج خاص طور پر پاکستان فضائیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved