Breaking News

No other country stands with us because of the government’s mistakes, Asif Ali Zardari. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے کوئی دوسرا ملک ہمارے ساتھ نہیں کھڑا، آصف علی زرداری
کشمیر میں جو کچھ ہوا میرے دور میں ہوتا تو میری پہلی فلائٹ ابوظہبی ،دوسری چین ،تیسری روس اور واپسی پر میں ایران رکتا
آپ کا باڈی گارڈ آپ کے کہنے پر گولی نہیں چلائے گا، آپ کا باڈی گارڈ اس وقت گولی چلائے گا جب آپ پر گولی چلے گی، مشترکہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(بادبان رپورٹ)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر میں جو کچھ ہوا میرے دور میں ہوتا تو میری پہلی فلائٹ ابوظہبی ،دوسری چین ،تیسری روس اور واپسی پر میں ایران رکتا،انکے صدور سے ملتا اور ان سے سپورٹ لیتا،سلیکٹ کہتا ہے میں حملہ کردوں،آپ کا باڈی گارڈ آپ کے کہنے پر گولی نہیں چلائے گا، آپ کا باڈی گارڈ اس وقت گولی چلائے گا جب آپ پر گولی چلے گی،دنیا آپکا چہرہ دیکھ کر کسی اور سے مذاکرات کر رہی ہے، کیونکہ انکو انکی افغانستان میںضرورت ہے اپکی نہیں، مشرقی پاکستان کے بعد کشمیر کا واقعہ دوسرا بڑا سانحہ ہے، کشمیر کی صورت میں ہمارا ادھا انگ ٹوٹ چکا ہے۔چین کے لوگ بہت مختلف ہیں، بدقسمتی سے آپ عملی طور پر ان کی بے عزتی کر رہے ہیں،حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے کوئی دوسرا ملک ہمارے ساتھ نہیں کھڑا، عوام آج اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے حکومت کیساتھ نہیں،مودی نے نہرواور گاندھی کی سوچ کو دفن کر دیا،بھارتی اقدام سے بھارت کی ہی سبکی ہو گی،تاریخ لکھ رہی ہے اور تاریخ لکھی جارہی ہے،میں رہوں یا نہ رہوں میری بات سچ ثابت ہوگی۔وہ بدھ کوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالے سے تحریک پر بحث میں اظہار خیال کر رہے تھے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان کے بعد کشمیر کا واقعہ دوسرا بڑا واقعہ ہے، اگرہم اسے سمجھیں،اس مسئلے کو سمجھنے کے لیے ہمیں تاریخ کو جاننا ہو گا،پاکستان پیپلز پارٹی بنی ہی کشمیر کی جدوجہد کیلئے تھی۔انہوں نے کہا کہ 90ہزار قیدی اور ہزروں مربہ میل زمین بھارت کے پاس تھی،ذوالفقار علی بھٹو نے مذاکرات کے ذریعے اندرا گاندھی سے پاکستان کی زمین واپس لی۔آصف زرداری نے کہا کہ مشرقی پاکستان کی صورت میں ہمار آدھا انگ ٹوٹ چکا اسی طرح کشمیر کی صورت میں ہمارا ادھا انگ ٹوٹ چکا ہے۔کشمیر اور بھارت کے مسلمانوں کو بات سمجھ آچکی ہے کہ قائد اعظم کی2قومی نظریہ کی تھیوری ہی چلے گی۔آج کشمیر کی سیاسی قیادت مان رہی ہے کہ ہم نے غلطی کی بھارت کاساتھ دیااوراس کی پالیسی کومانا۔اسکو سمجھنے کیلئے ہمیں لیڈر شپ اور دور تک سوچنے کی سمجھ چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کیا بھارت کو نہیں پتا کہ پاکستان میں ٹیلر میڈ ڈیموکریسی ہے،کیا بھارت ہماری معاشی صورتحال سے واقف نہیں؟۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved