Pakistan Army salutes those who are trying to make Pakistan a nuclear power On May 28, 1998, Pakistan restored the balance of power in the region, DG ISPR. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

پاک فوج کا پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لیے کوششیں کرنے والوں کو سلام
28 مئی 1998 کو پاکستان نے خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پوسٹ رپورٹ)افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لیے کوششیں کرنے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔یوم تکبیر کی مناسبت سے جاری بیان میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو کامیابی سے ایٹمی تجربات کیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو کم از کم جوہری دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا۔انہوںنے کہاکہ ایٹمی صلاحیت کے حصول کے لیے کوششیں کرنے والے تمام افراد کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں اور ایٹمی پروگرام کے خالق، سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔