Breaking News

Preparation to arrest OGRA’s chairperson Uzma Adil completed, she’s the monarch of randit of trillions, NAB in action. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل خان نے کابینہ ڈویژن کو بائی پاس کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیاای سی ایل میں نام شامل ہونے سے مجھے بدنام اورشہرت کو نقصان پہنچایا گیا ہے، اوگرا چیئر پرسن کے خط کامتن اسلام آباد (بادبان رپورٹ)چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل خان نے کابینہ ڈویژن کو بائی پاس کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیاجس میں کہاگیاہے کہ ای سی ایل میں نام شامل ہونے سے مجھے بدنام اورشہرت کو نقصان پہنچایا گیا ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے کئے گئے اس اقدام سے ریگولیٹر اوگرا کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ چیئر پرسن اوگر ا نے کہاکہ وزارت داخلہ میرا نام فوری طور پر ای سی ایل سے خارج کرے۔ذرائع کے مطابق نیب اور کابینہ ڈویژن کے حکام چیئرپرسن اوگرا کی جانب سے براہ راست وزارت داخلہ کو خط لکھنے پر انتہائی برہم ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرپرسن اوگرا نے ٹرمینل کی تعمیر کا لائسنس جاری کرنے کی ذمہ داری سابق چیئرمین اوگرا سعید احمد خان پر عائد کردی۔نیب نے قومی خزانے کو 37ارب روپے نقصان پہنچنے کی تحقیقات کے سلسلے میں وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل خان کا نام شامل کروایا۔وزارت داخلہ فوری طور پر میرا نام ای سی ایل سے خارج کرے جس پرمیں سیکرٹری داخلہ کی ممنون ہوں گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved