Breaking News

Rehman Malik takes notice of sexual abuse of women in Lahore jail. Rehman Malik took notice of the sexual abuse video of women and formed a sub-committee. Formation of such committee is to oversee inquiry of allegations of ill-treatment and sexual abuse of female prisoners. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

لاہور جیل میں خواتین سے جنسی زیادتی ، رحمان ملک نوٹس لے لیا
رحمان ملک نے خواتین سے جنسی زیادتی کے متعلق ویڈیو کا نوٹس لتے ہوئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی
ذیلی کمیٹی تشکیل جو خواتین قیدیوں کیساتھ ناروا سلوک و جنسی زیادتی کی شکایات کی انکوائری کی نگرانی کریگی
اسلام آباد (پوسٹ رپورٹ)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا لاہور کے جیل میں قیدی خواتین سے جنسی زیادتی کے متعلق ویڈیو کا نوٹس لتے ہوئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس و ہوم سیکرٹری پنجاب کو مبینہ ویڈیو و الزامات کی فوری انکوائری کرنے کی احکامات جاری کر دیئے ۔ ایک بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ خواتین قیدیوں کو جنسی طور پر حراساں کرنے کی معاملے کی انکوائری کرکے کمیٹی کو مفصل رپورٹ جمع کیا جائے، انہوںنے کہاکہ ذیلی کمیٹی تشکیل جو خواتین قیدیوں کیساتھ ناروا سلوک و جنسی زیادتی کی شکایات کی انکوائری کی نگرانی کریگی، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کی ذیلی کمیٹی ملک بھر کے تمام جیلوں کا جلد دورہ بھی کریگی۔انہوںنے کہاکہ خاتون قیدی کے الزامات نہایت سنگین و دلخراش ہیں جسکی تفتیش نہایت ضروری ہے، مبینہ خاتون قیدی کی ویڈیو کی فورنزک لیبارٹری سے تصدیق کیجائے۔سینٹر رحمان ملک نے کہاکہ اگر جیل حکام اسطرح کی گھناؤنی جرائم میں ملوث پائے گئے تو مثالی سزا دی جائے، خواتین قیدیوں سے ناروا سلوک و جنسی طور پر حراساں کرنے کی شکایت پہلے بھی کمیٹی کو موصول ہوئے ہیں، سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ پہلے خواتین قیدیوں کے لئے علیحدہ انتظامیہ کی سفارشات کر چکی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ قیدی خواتین کیلئے علیحدہ جیل اور خواتین عملہ و انتظامیہ ہو۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved