Breaking News

Saja Begum’s son was bitten by a snake, received no ambulance, no hospital, no doctor, no treatment, no medical store, no medicine. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

‎امریکی جریدے نے بھارتی وحشیانہ بربریت، غاصبانہ قبضے کا پردہ چاک کر دیا
سجا بیگم کے بیٹے کو سانپ نے کاٹ لیا ، نہ ایمبولینس ملی، نہ ہسپتال، نہ ڈاکٹر، نہ علاج، نہ میڈیکل سٹور، نہ دوا،رپورٹ
نیویارک ( )امریکی جریدے نے بھارتی وحشیانہ بربریت، غاصبانہ قبضے کا پردہ چاک کر دیا۔ جریدے کے مطابق بھارتی ظلم کی کہانی مقبوضہ جموں و کشمیر کی سجا بیگم نے زبانی بتائی ،سجا بیگم کے بیٹے عامر فارق ڈار کو سانپ نے کاٹا، سجا بیگم کو نہ ایمبولینس ملی، نہ ہسپتال، نہ ڈاکٹر، نہ علاج، نہ میڈیکل سٹور، نہ دوا۔رپورٹ کے مطابق سجا بیگم مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے ٹیلیفون لائنز، انٹرنیٹ کی بندش، کرفیو، تالا بندی کا نشانہ بن گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے غاصبانہ اقدامات نے سجا بگیم کے 22 سالہ معصوم بچے کا علاج نہ ہونے دیا۔رپورٹ میں بتایاگیاکہ سجا بیگم ہر فوجی چوکی، ناکے، خاردار تاروں، رکاوٹوں کی طرف لپکی لیکن بے سود۔ رپورٹ کے مطابق سجا بیگم چیختی رہی، خاوند فاروق ڈار سے کہا سب بیچ دو، بچہ بچا لو، لیکن سب بے بس تھے، سجا بیگم کا 22 سالہ فرزند عامر ڈار 16 گھنٹے تڑپنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کشمیری عوام کو مواصلاتی رابطے نہ ہونے سے طبی امداد، ایمبولینس دستیاب نہیں۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کینسر کے مریض انٹرنیٹ سہولت نہ ہونے سے دوا نہیں منگوا سکتے،درجنوں مریض بروقت ایمبولینس، ڈاکٹر، دوا اور علاج نہ ملنے سے جاں بحق ہو چکے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved