Breaking News

Samjhota Express, the Indian Supreme Court has released all the four accused. Click on the link to see full news on Baadban TV

سمجھوتہ ایکسپریس،بھارتی سپریم کورٹ نے چاروں ملزم بری کر دئیے
مرکزی ملزمان کی رہائی، پاکستانی دفتر خارجہ کی شدید مذمت
سمجھوتہ ایکسپریس میں فروری2007 میں بم دھماکہ ہوا تھا68افراد جاں بحق ہوئے تھے، ، پاکستانی دفتر خارجہ کی شدید مذمت
نئی دہلی(بادبان رپورٹ) بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسریس کے مرکزی ملزمان کو رہا کر دیا، جب کہ پاکستان کی جانب سے فیصلہ کی شدت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق بد ھ کو کیس کے مرکزی ملزم سوامی اسیم آنند اور دیگر ملزمان لوکیش شرما، سندیپ ڈانگے اور رما چندر کلسانگرا کو ہریانہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رہا کر دیا،اسیم آنند کا کا تعلق ایک شدت پند تنظیم ابیھنو بھارت سے ہے، سوامی اسیم آنندپر مکہ مسجداور اجمیردرگاہ سمیت دیگرکارروائیوں کا بھی الزام تھا،سمجھوتہ ایکسپریس میں فروری2007 میں بم دھماکہ ہوا تھا، دھماکے کے بعد دو بوگیوں میں آگ لگ گئی تھی، اس دھماکے میں68 افراد جاں بحق ہوئے ، جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی،سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں 300 گواہ تھے، جب کہ 3سال میں سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے درجنوں گواہ منحرف ہوئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved