Breaking News

Saudi Ambassador Gen Nawaf Bin Saeed Al Maliki met Chairman Senate Muhammad Sadiq Sanjirani in Parliament House. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

 چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعد المالکی نے پارلیمنٹ ہاؤ س میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات، اہم بین الااقوامی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعود ی سفیر نے عدم اعتماد تحریک کے دوران ایوان بالا ء کی جانب سے اُن پر بھرپور اعتماد کے اظہار پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو مبارک باد دی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے معابین تعلقات کے فروغ میں ایوان بالاء نما یاں کر دار ادا کر سکتا ہے۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔سعودی سرمایہ کار مختلف شعبو ں میں سرمایہ کاری سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اوربلخصوص صوبہ بلوچستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر سعودی حکومت اور محمد بن سلما ن کے شکر گزار ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی بگڑ تی ہوئی صورتحا ل کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اوربھارتی درندگی کے خلاف آواز اُٹھانا مسلم ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو عالمی سطح پر اجاگر کر سکتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان او آئی سی سے مطالبہ کرتا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے موثر کر دار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ بین الااقوامی فورمز پر تنازعات کے پر امن حل پر زور دیا ہے۔ سعود ی عرب کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔ سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اور مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
******************

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved