Senator Rehman Malik congratulates the nation on Independence Day and expresses solidarity with Kashmiris. Senator Rehman Malik congratulates the nation on Independence Day. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

سینیٹر رحمان ملک کا یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی،

یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک

قائداعظم محمد علی جناح اور انکے عظیم رفقاء کو پاکستان بنانے پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک

آج قوم کو قائداعظم کے فرمان اتحاد،ایمان،تنظیم پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے، سینیٹر رحمان ملک

ہم سب کو ہر اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکر ملک کیلئے کام کرنا ہوگا، سینیٹر رحمان ملک

ہمیں سوچنا ہوگا کہ پاکستان نے تو ہمیں بہت کچھ دیا مگر ہم نے پاکستان کو کیا دیا؟ سینیٹر رحمان ملک

آج کا یوم آزادی کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن بھی ہے، سینیٹر رحمان ملک

کشمیر آج جل رہا ہے، مودی نے مظلوم کشمیریوں پر ہر ظلم روا رکھی ہے، سینیٹررحمان ملک

اقوام متحدہ و او آئی سی سمیت سارے تنظیمیں بھارتی ریاستی دھشتگردی پر چپ ہیں، سینیٹر رحمان ملک

پاکستان جلد از جلد اقوام متحدہ و انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں بھارت کیخلاف جائے، سینیٹر رحمان ملک

حکومت پاکستان کو اب تک اقوام متحدہ میں جانا چاہئے تھا، مزید دیر نہ کرے، سینیٹررحمان ملک

حکومت پاکستان 370 اور 35A پر فوراً اقوام متحدہ سے عارضی حکم امتناعی لے، سینیٹر رحمان ملک

لگتا ہے مودی پھر کوئی پلواما جیسا دھشتگردی کا واقعہ کرکے پاکستان کو مورد الزام ٹہرائیگا، سینیٹر رحمان ملک

مودی کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے سمجھوتا ایکسپریس و پلواما جیسے دھشتگردی کروا سکتا ہے، سینیٹر رحمان ملک