Breaking News

Talks on the Kartarpur rally between Pakistan and India will be held today, will discuss infrastructure facilities for pilgrimage. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر مذاکرات آج ہوں گے
مذاکرات میں وزارتِ خارجہ وزارتِ مذہبی امور اور ایف ڈبلیو او کے حکام شرکت کریں گے
اسلام آباد (بادبان رپورٹ)پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر مذاکرات (آج) منگل کو 16 اپریل کو ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات سرحد پر زیروپوائنٹ پر منعقد ہوں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی طرف سے مذاکرات میں وزارتِ خارجہ وزارتِ مذہبی امور اور ایف ڈبلیو او کے حکام شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع نے کہاکہ بھارت کی طرف سے بھی وزارتِ خارجہ اور داخلہ کے حکام شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مذاجرات میں سڑک کی تعمیر۔ باڑ لگانے اور نقشوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کرتارپور راہداری کے حوالے سے تکنیکی تفصیلات کے حوالے سے یہ دوسری بیٹھک ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی طرف سے راہداری منصوبہ پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات صبح 10 بجے کے قریب شروع ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved