Breaking News

Terrorism in Pakistan is sponsored by India. Former Indian Army officer confesses carrying out terrorism in Balochistan. Just as Bangladesh was separated from Pakistan, so will Balochistan be separated, Gaurav Arya. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی بھارت کی ہی سپانسر کردی ہے،
سابق بھارتی فوجی افسرکا بلوچستان میں دہشتگردی کرانے کا اعتراف
جس طرح بنگلہ دیش کو پاکستان سے الگ کیا تھا اسی طرح بلوچستان کو بھی پاکستان سیالگ کردیں گے،گواروؤ آریا
اسلام آباد (پوسٹ رپورٹ ) بھارت کے سابق فوجی افسرنے بلوچستان میں دہشت گردی کرانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح بنگلہ دیش کو پاکستان سے الگ کیا تھا اسی طرح بلوچستان کو بھی پاکستان سیالگ کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریٹائرڈ میجر گواروؤ آریا نے دو روز قبل بھارتی ٹی وی چینل پر برملا کہا تھا کہ ہندواڑا کا بدلہ بلوچستان میں لیاجائے گیا اور گزشتہ روز پاک ایران سرحد سے چودہ کلومیٹر دور کیچ کے علاقے بلیدا میں دہشت گردوں کی طرف سے دیسی ساختہ بم حملے میں ایک میجر سمیت چھ جوان شہید ہوگئے تھے۔بھارتی فوج کے سابق میجر کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹیلی وڑن پر سب کے سامنے یہ دعویٰ کر رہا ہوں کہ میں بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کے ساتھ رابطے میں ہوں، اور ہم پاکستانیوں کی ناک توڑ دیں گے، میرے پاس میرے موبائل فون میں ان کے نمبر موجود ہیں، میں تقریباً ہر روز ان سے رابطے میں رہتا ہوں، بگٹی، مری، مینگل، کون سے سردار کا نمبر چاہیے، مجھے بولو میں دوں گا۔بھارتی ریٹائرڈ میجر گواروؤ نے بلوچستان میں دہشت گرد کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے پروگرام میں شریک پاکستانیوں سے کہ کہا کہ آج نہیں تو دس سال بعد بلوچستان ایک علیحدہ ملک ہوگا اور آپ لوگوں کو پاسپورٹ لے کر وہاں جانا ہوگا،بلوچستان میں لوکیشن کے ساتھ، جس طرح بنگلا دیش میں جانے کے لیے پاسپورٹ چاہیے، اسی طرح بلوچستان میں جانے کے لیے پاسپورٹ چاہیے ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved