The federal government has withdrawn the notification of suspension of the mayor of Islamabad. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا
حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عدالت کے سامنے بیان دے رہے ہیں کہ حکومت نے شیخ انصر عزیز کی معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا
حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن واپس لیے جانے کے بعد اب میئر اسلام آباد اپنے عہدے پر مستقل طور پر بحال ہوگئے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ۔ جمعہ کو جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے مئیر اسلام آباد کی معطلی اور توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی جانب سے وکیل کاشف ملک پیش ہوئے۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کے روبرو کہا کہ وہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عدالت کے سامنے بیان دے رہے ہیں کہ حکومت نے شیخ انصر عزیز کی معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔ جس پر عدالت عالیہ نے میئر اسلام آباد کی معطلی اور توہین عدالت سے متعلق درخواستوں کو نمٹا دیا۔ حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن واپس لیے جانے کے بعد اب میئر اسلام آباد اپنے عہدے پر مستقل طور پر بحال ہوگئے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی معطلی کا نوٹی فکیشن بھی واپس لیا تھا۔