Breaking News

The first time in Pakistan, the rumble racing will be awakened. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

پاکستان میں پہلی مرتبہ رمبل ریسلنگ کا دنگل سجے گا
ریسلنگ کے دلچسپ مقابلوں کی تیاریاں تیز ، غیر ملکی ریسلرز 27اپریل کو پاکستان پہنچیں گے
ریسلرز میں امریکا کے کرس ماسٹر، میکسیکو کے سیمی گوویرا، پورٹو ریکو کے کارلیتو شامل
کراچی (بادبان رپورٹ) پاکستان میں ریسلنگ کے دلچسپ مقابلوں کی تیاریاں تیز ہوگئیں، غیر ملکی ریسلرز 27اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ریسلنگ کے چاہنے والوں کے لیے ایک اچھی خبر آگئی پاکستان میں پہلی مرتبہ رمبل مقابلے ہوں گے،رواں برس اپریل میں ایک رنگ میں 30ریسلرز ایکشن میں ہوں گے۔پاکستان آنے والے ریسلرز میں امریکا کے کرس ماسٹر، میکسیکو کے سیمی گوویرا، پورٹو ریکو کے کارلیتو شامل ہیں، ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریلسرز 28 اپریل کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔غیر ملکی ریسلرز نے پاکستانی عوام کے نام ویڈیو پیغام بھی جاری کیا، امریکی ریسلر کرس ماسٹرز نے کہا کہ پاکستان آرہا ہوں، میرے ماسٹر لاک سے کون بچے گا، پاکستان میں تاریخی اور سخت مقابلہ ہوگا۔میکسیکو کے سیمی گوویرا نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کے چیمپئن ٹائٹل بیلٹ میرے لیے چمکا دو جبکہ کار لیتو کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ایکشن سے بھرپور مقابلے دیکھنے کیلیے تیار ہوجائیں۔خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے تعاون سے پروفیشنل ریسلنگ کا میلہ گزشت برس اگست میں کراچی اور اسلام آباد میں سجا تھا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسلرز کنگ آف دی رنگ بنے کے لیے ایکشن میں دئیے تھے۔گزشتہ برس منعقد ہونے والے ریسلنگ کے مقابلوں میں برطانیہ میں انکریڈیبل ہلک کا لقب پانے والے امریکی ریسلر ٹائنی آئرن، برطانوی ریسلر بریم پاکستانی نژاد فرانسیسی ریسلر بادشاہ خان سمیت متعدد غیر ملکی ریسلرز نے شرکت کی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved