Breaking News

The government decided to get rid of incompetent officers. Introduction of Civil Servants rule 2020 to get rid of incompetent officers. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

حکومت نے ناکارہ افسران سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا
ناکارہ افسران سے نجات حاصل کرنے کے لیے سول سرونٹ قواعد 2020 متعارف کروادیئے
افسران کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے اقدام نے بیوروکریٹس کی صفوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
اسلام آباد( )حکومت نے ناکارہ افسران سے نجات حاصل کرنے کے لیے سول سرونٹ (ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ فرام سروس) قواعد 2020 متعارف کروادیئے ، ایک ایسے وقت کہ جب سرکاری افسران کی حالیہ ترقیاں معطل کردی گئی ہیں اور اس پر قانونی چارہ جوئی جاری ہے حکومت کی جانب سے قصور وار افسران کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے اقدام نے بیوروکریٹس کی صفوں میں تشویش دوڑ گئی ہے۔ان قواعد کے تحت ریٹائرمنٹ بورڈ یا کمیٹی کو یہ اختیار مل گیا کہ ان افسران کو قبل از وقت ریٹائر کردیں کہ جن کی کارکردگی جائزے کی رپورٹ (پی ای آرز) اوسط ہو یا ان کی 3 مختلف کارکردگی رپورٹس پر 3 مختلف افسران کے مخالف ریمارکس ہوں، سینٹرل بورڈ آف سلیکشن، ڈپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ یا ڈپارٹمنٹل پروموشن بورڈ ان کی معطلی کی 2 مرتبہ تجویز دے چکا ہوں یا اعلی سطح کا پروموشن بورڈ 2 مرتبہ ترقی نہ دینے کی تجویز دے چکا ہو، بدعنوانی کے مرتکب یا نیب اور کسی اور تحقیقاتی ادارے کے ساتھ پلی بارگین کی ہو، سول سرونٹس پروموشن (بی ایس 18 سے21) قواعد 2019 کے تحت سی ایس بی، ڈی ایس بی یا ڈی پی ایس نے ایک سے زائد مرتبہ سی کیٹیگری میں رکھا ہو اور اپنے منصب سے ہٹ کر کام کیا ہو۔وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے ان نئے قواعد کا دفاع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ قواعد اس لیے بنائے گئے کہ بیوروکریسی میں سب سے بہترین افسران کو رکھا جاسکے۔ ان قواعد کو مثبت انداز میں پیش کرے کیوں کہ یہ سول سروس کی کارکردگی یقینی بنانے کے لیے تشکیل دیے گئے ہیں۔ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے ترقی کے قواعد سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں تشکیل دیے ہیں۔یہاں یہ بات مدِنظر رہے کہ گریڈ 20 اور اس سے زائد گریڈ کے افسران کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ ایف پی ایس سی چیئرمین کی سربراہی میں کابینہ، خزانہ، اسٹیبلشمنٹ، قانون ڈویژنز کے سیکریٹری اور متعلقہ محکمے کے سیکریٹری یا سربراہ پر مشتمل بورڈ کرے گا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved