The Ministry of Law and Justice held a function to distribute checks among the presidents, secretaries and officials of various bar councils of Punjab. Foreign Minister Makhdoom Shah Mehmood Qureshi’s special participation in the ceremony. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

وزارت قانون و انصاف میں پنجاب کی مختلف بار کونسلوں کے صدور، سیکریٹریز اور عہدیداروں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی

تقریب میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی خصوصی شرکت

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، ایم این اے ملک کرامت کھوکھر بھی تقریب میں شریک ہوئے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری کے ہمراہ، پنجاب بار کونسل، ڈسٹرکٹ بار لاہور، ڈسٹرکٹ بار ملتان کے اعلی عہدیداران کے درمیان وفاقی حکومت کی جانب سے چیک تقسیم کیے

اس موقع پر وزیر خارجہ نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلابرادری کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،

یہ فنڈز، بار ایسوسی ایشنز کے فلاح و بہبود کیلئے بجٹ میں خصوصی طور پر مختص کئے گئے ہیں۔۔مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم سمجھتے ہیں کہ بار کونسلز کی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنے کے لئے مالی خودمختاری بہت ضروری ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی

مشکل مالی حالات کے باوجود، بار کونسلز کی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی داد رسی کیلئے کوشاں ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی

حکومت عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

وکلاء نے وزیر خارجہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں وکلاء برادری کو درپیش مسائل کا پورا ادراک ہے، حکومت، وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام ممکنہ ضروری اقدامات کرے گی۔

وزیر خارجہ نے وکلاء برادری کو ان کے مسائل، ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔