Breaking News

Why did the selected Prime Minister run away from the National Assembly, why he had to flee, Bilawal Bhutto. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

سلیکٹڈ وزیراعظم قومی اسمبلی سے بھاگ گئے، بھاگنا تھا تو آئے کیوں، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری نے ججز ، جرنیلوں ،سیاستدانوں کے احتساب کے یکساں قانون کیلئے سیاسی جماعتوں سے تعاون مانگ لیا، سربراہ پیپلزپارٹی
ہم وزیراعظم سے عوامی معاملات پر اہم سوالات کرنا چاہتے تھے جہانگیر ترین کو ڈپٹی وزیراعظم کے طورپر کام کرنے پر مبارکباد دیتاہوں، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(بادبان رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے بھاگ گئے، ہم ان سے عوامی معاملات پر اہم سوالات کرنا چاہتے تھے، عمران خان آئے بیٹھے کوئی بیان دئیے بغیر چلے گئے ، عمران خان قومی اسمبلی میں آئے کیوں تھے ؟، بلاول بھٹو زرداری نے ججز ، جرنیلوں ،سیاستدانوں کے احتساب کے یکساں قانون کیلئے سیاسی جماعتوں سے تعاون مانگ لیا ، انہوںنے جہانگیر ترین کو ڈپٹی وزیراعظم کے طورپر کام کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ عمران خان قومی اسمبلی سے اجلاس ادھورا چھوڑ کر بھاگ گئے ، خان نے کوئی بیان اسمبلی میں نہیں دیا کوئی بات نہیں کی خاموشی سے کیوں ایوان میں بیٹھے رہے ۔ ہم ان کے بیان کا انتظار کررہے تھے ، سوالات پوچھنے تھے ۔ عمران خان اجلاس کودرمیان میں چھوڑ کر چلے گئے ، خان قومی اسمبلی میں آئے کیوں تھے ۔ ایک سوال کے جواب میںبلاول نے کہاکہ حکومت اور ادارے بے نامی اکائونٹس پر دوغلی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ سندھ میں مل کے مالک کو اندر کردیا جاتا ہے ۔ باپ دادا کے نام مقدمات میں درج کردئیے جاتے ہیں ، جے آئی ٹی بھی بن جاتی ہے ،حساس ادارے کیا تحقیقات کرتے ہیں۔ کسی اور صوبے میں امیر ترین مل مالک کا بے نامی اکائونٹس مل جائے تو کوئی گرفتار نہیں ہوتا۔ امیر ترین مل مالک کو مقدمہ میں شامل بھی نہیں کیا جاتا اس سے کوئی ادارہ بھی تفتیش نہیں کرتا ، اس امیر ترین کا بے نامی اکائونٹ حلال سندھ میں حرام ۔ جہانگیر ترین کو ڈپٹی وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتاہوں ۔ انہوں نے بالآخر ڈپٹی وزیراعظم کا عہد حاصل کرنے کی کامیابی حاصل کرلی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved