Breaking News

Worldwide, the death toll from Corona has risen to 377,000, with 6.3 million victims 369 more deaths in 24 hours in US, death toll from Corona in France rises to 28,800. Click on the link to see full news on BAADBAN TV

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 3 لاکھ 77 ہزار تک پہنچ گئیں 63 لاکھ متاثرین
امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 369 اموات ہوئیں ،فرانس میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 28 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی
ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4ہزار پانچ سو سے زائد،برازیل میں کیسز کی تعداد 5لاکھ 29ہزار تک پہنچ گئی ، 30ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے
نیویارک،لندن ،میونخ،پیرس،انقرہ ( )دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 63لاکھ 66ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور تین لاکھ 77ہزار 437 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 29لاکھ 3ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ۔امریکہ میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 369اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چھ ہزار سے بڑھ گئی ۔ امریکہ میں اٹھارہ لاکھ 59ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 5لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد 5لاکھ 29ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 30ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں 4لاکھ 14ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ چار ہزار 8 سو سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔برطانیہ میں دو لاکھ 76ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 39ہزار سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 75افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ دو لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28ہزار 8سو سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 89ہزار سے زیادہ ہوگئی ۔کورونا سے سپین میں مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27ہزار127ہوگئی ہے اور 2لاکھ 86ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 83ہزار 7سو 65 ہوگئی ۔ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4ہزار پانچ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 769ہوگئی ۔

ملک بھر میںکورونا سے مزید 78 افرادجاں بحق،مجموعی تعداد 1621ہوگئی
ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 3,938 کیسز ،مصدقہ مریضوں کی تعداد 76398ہو گئی
سندھ 29647،پنجاب 27850، خیبرپختونخوا 10485، بلوچستان 4514، اسلام آباد2893 کیسز رپورٹ ہو چکے
کورونا کے 27 ہزار 110 مریض صحت یاب ،کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر
اسلام آباد ( ) ملک بھر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 3,938 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعدکے مریضوں کی تعداد 76398 ہو گئی ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ گذشتہ 5 دنوں میں ملک بھر میں اموات کی تعداد 361 رہی جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1621 تک جا پہنچی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 27 ہزار 110 مریض صحت یاب ہوگئے،کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 29 ہزار 647 تک پہنچ گئی ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 27 ہزار 850، خیبرپختونخوا 10 ہزار 485، بلوچستان4514، اسلام آباد 2893، گلگت بلتستان 738 اور آزاد کشمیر میں 271 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 503، خیبر پختونخوا میں 482، اسلام آباد میں 30، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 49 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 548 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ 77 ہزار 974 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved