Breaking News

اسحاق ڈار کے پاس وزارت رکھنے کا کوئی جواز نہیں ، شفقت محمود

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے ایک بار پھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شفقت محمود نے کہا کہ اسحاق ڈار کے پاس اب وزارت رکھنے کا کوئی جواز نہیں ۔اسحاق ڈار پر اتنے مقدمات ہیں ان اب استعفی دے دینا چاہئے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ایک وزیر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے مگر وہ دنیا بھرمیں جارہے ہیں۔ اسحاق ڈار کو پاکستانی معیشت کا کوئی خیال نہیں ۔
شفقت محمود نے لندن میں وزراکے اجتماع کوبھی شدید تنقیدکانشانہ بنایا اورکہا کہ قوم تماشہ دیکھ رہی ہے کہ پاکستان کے لیے اجتماع لندن میں ہورہاہے ۔ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی لندن روانگی کے خرچے کا معاملہ اٹھائیں گے ۔
رہنما تحریک انصاف شفقت محمود نے مزید کہا کہ نواز شریف اور زرداری نے مل کر پاکستان کو لوٹا ہے ۔ ان کے خلاف غداری کے مقدمات چلنے چاہئیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved