ن لیگی کارکنان آپس میں لڑپڑے،لاتوں گھونسوں کا آزادنہ استعمال

 

پشاور:مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں ن لیگی کارکنان آپس میں گھتم گھتا ہوگئے، کارکنوں نے لاتوں گھونسوں اور کرسیوں کا آزادنہ استعمال کیا اور ایک دوسرے کے کپڑے تک پھاڑ دیئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن صوبائی کونسل کے اجلاس میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے کارکن افتخار نے وزیراعظم نواز شریف کے مشیر امیر مقام کو تقریر سے روک دیا، کارکن کا کہنا تھاکہ یہ وقت تقریر کر نے کا نہیں بلکہ وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کر نے کے لیے اسلام آباد جانے کا ہے ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر کارکنان نے افتخار کو واپس لے جانے کی کوشش کی تاہم اس دوران دو گروپوں کے مابین لڑائی ہوگئی جسے روکنے کیلئے مقامی رہنماءبھی آگئے تاہم بیچ بچاﺅ کی کوشش کے باوجود مشتعل افراد نے افتخار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اس موقع پر سٹیج پر مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ سمیت دیگر رہنماءبھی سٹیج پر موجود تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.