ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمینٹ نے نائن زیرو پر استعفے جمع کرا دیئے، پارلیمینٹ کا اجلاس دکھاوا ہے: الطاف حسین

 

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین پارلیمینٹ نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر اپنے استعفے جمع کرانے شروع کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین نے پارلیمینٹ کے اراکین کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایم کیو ایم کی قیادت سے علیحدگی کا عندیہ بھی دیا تھا۔ الطاف حسین نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ یہ اجلاس دکھاوا ہے، ایم کیو ایم کے ارکان ایسی پارلیمینٹ کا حصہ نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں اور سینیٹ کو طرز عمل ٹھیک کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیتا ہوں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.