وزیراعظم ڈٹ گئے اور باہر بیٹھے ہار گئے، آج پارلیمینٹ کی جیت کا دن ہے: خورشید شاہ

 

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج پارلیمینٹ کی جیت کا دن ہے،وزیراعظم کے ڈٹ جانے کی وجہ سے تحریک انصاف والے ایوان میں آئے، وزیراعظم شریف آدمی ہیں، سب کی بات سنتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا تھا کہ تحریک انصاف کو آنے دیا جائے، آج شاہ محمود قریشی کی اسمبلی میں تقریر سے باہر بیٹھی دونوں جماعتوں میں دراڑ پڑ گئی ہے اور ایک پارٹی کا لیڈر دوسری پر فردجرم عائد کر گیا ہے،محسوس ہو رہا ہے ، آج پارلیمینٹ جیت گئی، للہ کا شکر ہے ارکان پارلیمینٹ کے چہروں پر خوشی نظر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمینٹ پر حملے میں عوامی تحریک کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، ان کا اعتراف پارلیمینٹ کی فتح ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سے کل بھی کہا تھا کہ ڈٹے رہیں اور استعفیٰ نہ دیں، آج ثابت ہو گیا کہ آپ ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ ہار گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اس پارلیمینٹ کو تسلیم کر کے گیا ہے اور آج کا دن پارلیمینٹ کی کامیابی کا دن ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.