Breaking News

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی, خورشید شاہ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

 

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی کے بعد سیاسی صورتحال میں نیا موڑ، خورشید شاہ کی کرسی خطرے میں، متحدہ نے اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی درخواست جمع کرا دی، ایم کیو ایم کا شیخ رشید سے رابطہ متحدہ قومی موومنٹ نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو عہدے سے ہٹانے اور نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے سے متعلق دو قراردادیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہیں۔ قرارداد کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ایوان میں اکثریت کی حمایت کھو بیٹھے ہیں۔ قرارداد میں مہاجروں سے متعلق اپوزیشن لیڈر کے بیان کی مذمت بھی کی گئی ہے۔ دوسری قرارداد میں ایم کیو ایم نے نئی انتظامی یونٹس بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غوری نے سیاسی رہنماء شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کی بابر غوری سے صورتحال پر بات ہوئی ہے جس پر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اعتماد میں لوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قائد ھزب اختلاف خورشید شاہ جیسے سمجھدار سیاستدان نے یہ بیان سوچ سمجھ کر ہی دیا ہے۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں تین طلاقیں ہو گئی ہیں۔ اب صلح کی گنجائش نہیں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved