اقتصادی راہداری پر بھارت کے اعتراضات قابل قبول نہیں ہیں: اسحاق ڈار

اقتصادی راہدری منصوبے کے تھنک ٹینک آر ڈی آئی کی شریک چیئرمین Hongyan Zhang سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے بھارتی بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی تیسرے ملک کو دو ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے پر اعتراض کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ بھارتی جنگی جنون کو معاشی ترقی کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ اس منصوبے سے خطے کے 3 ارب عوام استفادہ کریں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا منصوبہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور چینی قیادت کا مشترکہ وژن ہے۔ – bgff

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.